نیاز مندان لاہور

تعارف:

یہ ایک ادبی حلقہ تھا جو پطرس بخاری، ایم ڈی تاثیر اور عبد المجید سالک نے مل کر تشکیل دیا۔ چونکہ ان تینوں کا تعلق لاہور سے تھا۔ اس لیے اس کا مرکزی شہر لاہور بنایا گیا اور اسی شہر میں ان کا دفتر تھا۔

قیام کے اسباب

(الف) زبان کی مخالفت

زبان کے مسئلے نے ادیبوں کو چڑانے والوں کو جواب دینے کے لیے مجبور کیا۔ یہ اتنا گھمبیر بنتا گیا کہ پطرس بخاری ، سالک اور تاثیر نے اس کے دفاع کی طرف قدم اٹھانا مناسب سمجھا۔ اور نیاز مندان لاہور کا قیام ظہور پذیر ہوا۔

(ب) عزت و تکریم کی کمی

بعض اہل زبان حضرات پنجاب اور پنجابیوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے۔ اس حقارت پر اہل پنجاب بہت غصہ ہوتے تھے۔ اسی وجہ سے لاہور کے کچھ مقیم ادیبوں نے نیاز مندان لاہور کے نام سے ادبی حلقہ تشکیل دیا۔

نیاز مندان لاہور کے اہم اراکین:

1. پطرس بخاری

بخاری صاحب اس حلقے کے اہم ترین رکن تھے۔ پطرس بخاری کی شہرت بھی اسی پلیٹ فارم سے ہوئی تھی۔ پطرس بخاری کے مضامین نیرنگ خیال خیال میں شائع ہوتے رہتے تھے۔ یہ مضامین طنزیہ اور مزاحیہ ہوتے تھے۔

2. ایم ڈی تاثیر

اس حلقے سے وابستہ دوسری اہم شخصیت ایم ڈی تاثیر تھے۔ ایم ڈی تاثیر کو جو کوئی مخالف مضمون کہیں سے ملتا۔ اس کی خبر پطرس بخاری کو دیتے تھے۔ پھر پطرس بخاری اس مضمون کا جواب دیتے تھے۔

3. عبد المجید سالک

تیسرے اہم رکن عبد المجید سالک تھے۔ سالک صاحب اس حوالے سے تاثیر کی مدد کیا کرتے تھے۔ جو اطلاع یا مخالفت کی خبر ملتی۔ تاثیر کو فوراً آگاہ کر دیتے تھے۔ یہ تینوں ادیب ایک دوسرے سے منسلک ضرور تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے