چند ادبی معلومات
- مرزا ادیب نے شاعری سے اپنی ادبی زندگی کا آغاز کیا تھا اور ” عاصی ” تخلص رکھا تھا اور پہلی نظم بکری پر لکھی تھی
- محمد طفیل کی اپنے رسالے ” نقوش ” سے گہری دلچسپی دیکھ کر باباۓ اردو نے انہیں محمد نقوش کا نام دیا تھا
- انعام اللہ یقین اردو کے ایک ایسے شاعر گزرے ہیں جو اپنے والد سے ہاتھوں قتل ہوۓ تھے
- صوفی غلام مصطفی تبسم اردو میں تبسم اور فارسی میں صہبائی تخلص کرتے تھے.
- ملا واحدی نثرنگار ہونے کے علاوہ شاعر بھی تھے ان کا تخلص ” خادم ” تھا.
علامہ اقبال نے ملا واحدی سے کہا تھا
” اقبال نام مشہور ہو چکا ہے ورنہ میں تم سے تمہارا عرف چھین لیتا " - رئیس احمد جعفری کی مشہور کتاب ” دید و شنید ” کا دیباچہ ڈاکٹر تحسین فراقی نے لکھا ہے
- سعادت حسن منٹو کو عصمت چغتائی سے شادی نہ کرنے پر اکثر ادیب طعنے مارتے تھے
- حبیب جالب شاعری کے لیے راغب مراد آبادی سے مشورہ سخن کیا کرتے تھے.
- مشہور نعت خواں احمد رضا خان بریلوی اور شاعر حسن رضا خان بریلوی آپس میں بھائی تھے. حسن رضا خان بریلوی شاعری میں داغ دہلوی کے شاگرد تھے
- نواب مصطفی خان شیفتہ کو 1857ء کی جنگ آزادی میں حصہ لینے کے جرم میں قید کی سزا ہوئی تھی
- فراق گورکھپوری الہ آباد یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے پروفیسر رہے
- مخدوم محی الدین کو ” کمیونسٹ شاعر” کہا جاتا ہے
- ” شرح دیوان غالب” نظم طباطباعی کی مشہور تصنیف ہے
- مشہور ماہر لسانیات ونفرڈ لہمن کا تعلق امریکہ سے تھا
- قرۃ العین کی والدہ ” نذر سجاد حیدر ” جو شادی سے پہلے نذر زہرا مشہور تھیں بھی ادیبہ تھی ” اختر النسا بیگم ” ان کا مشہور ناول ہے جو 1910ء میں شائع ہوا.